نئی دہلی29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو الزام لگایا کہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی سازبازہے۔اس کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے وزیر اعلیٰ کے اس الزام کو غلط قرار دیا تھا کہ انہوں نے بجلی کمپنیوں کی طرف سے معاوضہ دیے جانے کے ’’آپ‘‘حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔کیجریوال نے یہ الزام بھی لگایا کہ وزیر اعظم نے جنگ سے وہی کرنے کو کہا ہے جس میں بجلی کمپنیاں چاہتی ہیں۔کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ مودی جی بجلی کمپنیوں کی جیب میں ہیں۔بجلی کمپنیوں کے مودی کی ساز باز ہے۔مودی جی نے لیفٹیننٹ گورنر سے فون پر وہی کرنے کو کہا جو بجلی کمپنیاں کہتی ہیں۔انہوں نے اتوار کو نجف گڑھ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ نے ان کی حکومت کے اس حکم کومنسوخ کردیا تھا جس کے شیڈول کا اعلان کمی کئے جانے پر بجلی کمپنیوں کی طرف سے معاوضہ دینے کا انتظام کیاگیاتھا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مرکز کے بجلی کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ اس نے کسی مخصوص فائل کیلئے نہیں کہا ہے اور نہ ہی اس معاملے پراب تک کوئی نیا حکم جاری کیاگیاہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ معززہائی کورٹ کے چار اگست 2016کے حکم کے بعد دہلی حکومت کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو فائلوں سونپی گئیں۔